پاکستان نے بھارتی صدر کو فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

0

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارتی صدر کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی.

اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ بھارت نے گزشتہ 34 روز سے کشمیریوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کر رکھا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر میں بربریت اور ظلم ہو رہا ہے، ہم نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور نہایت محتاط طریقے سے مسئلے کو اٹھایا لیکن بھارت ٹس سے مس نہیں ہو رہا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی صدر نے آئس لینڈ جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی لیکن مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات میں بھارتی قیادت کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی جنونیت کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان نے یہ فیصلہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے فیصلے کی منظوری بھی دیدی ہے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کابینہ کے فضائی حدود بھارت کے استعمال پر پابندی لگا نے پر غور کا کہا تھا کہ تاہم وزیر خارجہ نے تردید کر کے مناسب وقت پر فیصلہ کرنے کا کہا تھا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.