سینیٹ الیکشن ، ہمارے ارکان بھی فروخت ہوئے، عمران خان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف کہا ہے سینیٹ الیکشن میں ہمارے ارکان بھی فروخت ہوئے ، ضمیر خریدنے کیلئے 4 کروڑ روپے تک دیئے گئے ، معاملے کی انکوائری کرائیں گے۔
پریس کانفرنس میں عمران خان کا کہنا تھا راتوں کو بیٹھ کر ایم پی ایز کے ضمیر خریدے گئے ، سینیٹ الیکشن میں جمہوریت کی نفی ہوئی ہے، جو پیش کش کے باوجود نہیں بکے ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ کراچی کے خراب حالات کی وجہ خوف کی سیاست ہے ، ماضی کی منفی سیاست کے باعث کراچی کھنڈر بن چکا ہے ، کراچی کی ذمہ داری کسی نے نہیں لی ، کراچی کے گاڈ فادر لندن چلے گئے ، سندھ پولیس کو تباہ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کوشش تھی کراچی میں پڑھے لکھے لوگ سیاست میں آئیں ، دہشتگردی کی وجہ سے پڑھے لکھے لوگ سیاست میں نہیں آتے تھے۔
عمران خان نے کہا تحریک انصاف کراچی میں نیا نظام لے کر لائے گی، ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ، ہم با اختیار میئر لے کر الائیں گے ، میئر کو براہ راست منختب کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا پولیس کو غیر سیاسی بنائیں گے ، کراچی میں خیبر پختونخوا جیسا پولیس نظام لائیں گے ،
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاانفرااسٹرکچر ٹھیک کر کے کراچی کو روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔ ضمنی الیکشن اپوزیشن جماعت کم جیتتی ہے ، ضمنی الیکشن کی بنا پر رائے نہیں لی جا سکتی ، اگلا الیکشن تحریک انصاف جیتے گی۔