ٹی وی کے نامور اداکار عابد علی انتقال کرگئے
اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان کے نامور ٹی وی اداکار عابد علی شدید علالت کے بعد انتقال کر گئے، ان کی عمر67 سال تھی۔
گزشتہ دو ماہ سے عابد علی ا سپتال میں جگر کے عارضے کے باعث زیر علاج تھے تاہم چند روز قبل ان کی صاحبزادی نے یہ انکشاف کیا تھا کہ ڈاکٹرز نے عابد علی کی صحت یابی کو تقریباً ناممکن قرار دے دیا ہے۔
سوشل میڈ یا پر گزشتہ روز بھی عابد علی کے انتقال کی افواہیں سامنے آئی تھیں لیکن اب ان کی اہلیہ اداکارہ رابعہ عابد نے تصدیق کی ہے کہ عابد علی اب اس دنیا میں نہیں رہے ہیں۔
سوشل میںڈ پر مرنے کی خبر پر ان کی بیٹی نے مرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ پاک کو ہرایک نے جان دینی ہے پلیز لوگ افوائیں پھیلانے کی بجائے دعا کریں۔
عابد علی29 مارچ 1952ءکو کوئٹہ میں پیدا ہوئے، ریڈیو پاکستان سے فنی کیریئر کا آغاز کیا لیکن پاکستان ٹیلی وڑن کے 1979 میں نشر ہونے والے معروف ڈرامہ ‘وارث’ میں ‘دلاور’ کے کردار نے انہیں پہچان دی۔
عابد علی 80 اور 90 کی دہائی سے کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا جن میں ‘پیاس’، ‘دوریاں’، ‘دشت’، ‘مہندی’، ‘دیار دل’ اور جیو ٹی وی کا ڈرامہ ‘میرا رب وارث’ دیگر شامل ہیں۔
عابد علی نے فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی پہلی فلم 1979 میں ریلیز ہونے والی ‘خاک اور خون’ جب کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ‘ہیر مان جا’ ان کی زندگی کی آخری فلم ہے۔