آرمی چیف سے سعودی اور امارات کے وزرائے خارجہ کی ملاقات. کشمیر پر بات چیت
اسلام آباد(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی ہے.
دونوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے پیدا صورتحال سے نمٹنے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید بن سلطان النہیان نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف بھی کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ برادرانہ تعلقات باعث فخر ہیں۔