کابینہ، بھارت کے لیے فضائی حدود بندش ،208 ارب روپے معافی کاجائزہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، بھارت کے لیے فضائی حدود بند کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
وزیراعظم نے اجلاس کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف عالمی برادری سے رابطوں کا ذکر کیا اورفضائی حدود بندش کے مختلف پہلووں کا بھی جائزہ لیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی بینہ کے اجلاس میں بعض وزراء نے گیس ڈیولپمنٹ سرچارج کی مد میں 208 ارب روپے معاف کرنے پر اعتراض اٹھایا۔
ذرائع کے مطابق وزراء کا موقف تھا ان 208ارب کو لے حکومت مخالف اور باالخصوص وزیراعظم کی شفافیت کی پالیسی پر انگلیاں اٹھاہی جا رہی ہے۔
اس پر وزیراعظم عمران خان نے اپنی معاشی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ 208 ارب روپے معاف کرنے کی تفصیل قوم کے سامنے رکھے۔جب کہ وزراء کے موقف پر مشیر خزانہ نے کابینہ ارکان کو معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ 208 ارب روپے معاف کروانے کے حوالے سے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سر چارج سے متعلق حقائق بتانا ضروری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی خزانے کی حفاظت کی ذمہ داری خود لی ہے، کسی کو نہیں نوازا جائے گا یہ کیسے ممکن ہے کہ اربوں روپے معاف کیے جاہیں۔