مولانا خادم رضوی اشتہاری قرار،جائیداد بھی قرق کرنے کا حکم

0

فیصل آباد(ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے شر انگیز تقریر کرنے پر تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

اس حوالے سےمیڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خادم حسین کی جائیداد بھی قرق کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد کے جج شہزاد حسین نے تھانہ منصور آباد کے شر انگیز تقریر کے 2 سال پرانے مقدمہ کی سماعت کے دوران مقدمہ میں نامزد ملزم مولانا خادم رضوی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

تھانہ منصور آباد پولیس 19 ستمبر کو مقدمہ کا چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.