فواد چوہدری نےایک روپے لیٹر منرل واٹر متعارف کرادیا

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قمری کلینڈر کے بعد ایک اور کارنامہ کر دکھایا،ایک روپے سستا منرل واٹر متعارف کرادیا۔

انھوں نے کہا کہ ایک روپے فی لیٹر والا منرل واٹر ابتدائی طور پر سرکاری دفاتر میں فراہم کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں ملک بھر میں دستیاب ہوگا۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کی وزارت نے ایک روپے لیٹرمیں سستا اور معیاری منرل واٹر تیارکرلیا ہے، پہلےمرحلے میں یہ منرل واٹر سرکاری دفاتر میں متعارف کرایا جائے گا۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ تمام تحصیلوں میں دستیاب پانی میں نمکیات کے مطابق پلانٹ لگائے جائیں گے، یہ پلانٹ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی خود تیار کرے گی، لوگوں کو آسان شرائط پر قرضے دے کر اس پلانٹ کو چلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں سستا اور معیاری پانی دستیاب ہوگا، پہلے مرحلے میں سرکاری دفاتر اور دوسرے مرحلے میں ملک بھر میں پانی دستیاب ہوگااس منصوبے پر کام کا آغاز کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.