مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے،آرمی چیف

0

راولپنڈی(زمینی حقائق )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےمقبوضہ جموں و کشمیر میں بگڑتی صورتحال علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ قوم نےکشمیر آور کے دوران کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا مظاہرہ کرکے دنیا کو بھرپور پیغام دیا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بگڑتی صورتحال علاقائی امن کیلئے  خطرہ ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر ملک بھر میں جمعہ30اگست کو ’کشمیر آور‘ منایا گیا اور 12 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک قوم نے سارے کام چھوڑ کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

وزیراعظم سیکریٹریٹ کے باہر ’کشمیر آور‘ کے سلسلے میں ہونے والے اجتماع سے وزیراعظم عمران خان نے بھی خطاب کیا اور ایک بار پھربھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی پر کھل کر تنقید کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.