برقعہ پوش عاشق محبوبہ کی مدد سے گرلز ہاسٹل پہنچنے کی کوشش میں گرفتار
ملتان (ویب ڈیسک)عشق معشوقی کا انوکھا واقعہ،بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کا سابق طالب علم برقعہ پہن کرمحبوبہ کو ملنے گرلز ہاسٹل جانے کی کوشش میں پکڑا گیا۔
یہ واقعہ لودھراں کے رہائشی محمد دانیال کے ساتھ پیش آیا، اپنی دوست کو ملنے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی پہنچا تو طالبہ نے نوجوان کو برقعہ پہنا کر ہاسٹل میں لے جانے کی کوشش کی ۔
طالبہ کا مشن ایمپاسیبل اس وقت ناکام ہو گیا جب سکیورٹی گارڈ نے مین گیٹ پر مشکوک حرکات کے باعث برقعہ پوش نوجوان کو پکڑ لیا۔
سیکیورٹی گارڈ نے نوجوان کو کمرے میں بند کرکے پولیس کو بلوایا جبکہ طالبہ نے مؤقف اختیار کیا کہ دانیال اس کا رشتہ دار اور منگیتر ہے۔
جامعہ زکریا کی انتظامیہ کی درخواست پر پولیس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔جب کی طالبہ کو سبکی کے علاوہ تعلیمی کیریر خطرے میں پڑگیا ہے۔
دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ طالبہ کے خلاف بھی کارروائی کررہی ہے۔یونیورسٹیوں میں ایسی غیر اخلاقی حرکات معمول بن گیا ہے ۔