افغانستان میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر دھماکہ،3افراد زخمی
جلال آباد(ویب ڈیسک)افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر دھماکہ ہوا ہے جس میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اتوار کو پاکستانی قونصل خانے کے باہر آئی ای ڈی نصب کرکے دھماکا اس مقام پر کیا گیا جہاں لوگ قطار میں کھڑے ہوکر ویزا حاصل کرنے کرنے کے لیے آتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے جن میں پولیس اہلکار بھی ہیں تاہم قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ پہلے سے ہی تھریٹ لسٹ پر تھا جب کہ قونصلیٹ کی سیکیورٹی بڑھانے کے لئے متعد بارافغان حکام کوکہا گیا۔
یاد رہے کہ ماضی میں بھی پاکستانی قونصل خانے کو نشانہ بنایا جاچکا ہے اور سیکورٹی خدشات کی وجہ سے متعدد بار قونصلیٹ کو بند بھی رکھا گیا ہے۔