اسلام آباد،فائرنگ سے شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک )گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے تھانہ سبزی منڈی میں فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
گزشتہ آئی جے پی روڈ پر نامعلوم افراد کی پولیس ناکے پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔
شہید ہونے والے پولیس جوان ثقلین اور خرم تنولی کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ، آئی جی اسلام آباد اور دیگر افسران نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
اس موقع پر شہداءکے اہل خانہ کے لیے 60 سال تک تنخواہ اور تمام سہولتیں دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔
پولیس اہلکاروں کے قتل کی تحقیقات کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جب کہ فائرنگ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ایف میں درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمہ میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مقدمہ زخمی کانسٹیبل جہانزیب کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
زخمی کانسٹیبل نے بتایا کہ وہ 3 جوان معمول کی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ 2 افراد سروس روڈ کیرج فیکٹری کی طرف سے آئے اور انہوں نے ہمارے نزدیک پہنچ کر اچانک فائرنگ کر دی۔
ایف آئی آر کے مطابق فائرنگ سے خرم اور ثقلین موقع پر شہید ہو گئے اور ملزمان فائرنگ کے بعد سروس روڈ کی طرف فرار ہو گئے۔
زخمی پولیس اہلکار جہانزیب نے بتایا کہ ملزمان کی عمریں 24 سے 30 سال کے درمیان تھیں۔تاحال کسی کی گرفتاری نہیں ہو سکی۔
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.