پی ٹی اے پاکستانی ٹوئٹرصارفین کے حق میں میدان میں آ گئی

اسلام آباد( زمینی حقائق )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پاکستانی ٹوئٹرصارفین کے حق میں میدان میں آ گئی ،ٹوئٹر اکاؤنٹس کی معطلی پر پی ٹی اے نے ٹوئٹر انتظامیہ سے رابطہ کر لیا۔

کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی افواج کے ظلم و ستم کے خلاف پاکستانی صارفین کی طرف سے اظہار رائے پر پاکستانی صارفین کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی معطلی پر پی ٹی اے نے ٹوئٹر انتظامیہ کو اپنے خدشات سے آگاہ کردیا ہے۔

بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں مبینہ طور پر کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی افواج کے ظلم و ستم کے خلاف پاکستانی صارفین کی طرف سے اظہار رائے پر بھارتی حکام کی شکایات پرٹوئٹراکاؤنٹس بند کیے جا رہے ہیں۔

پاکستانی صارفین کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی معطلی پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹوئٹر انتظامیہ کو اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔ پی ٹی اے نے کہا کے یہ اقدام ٹوئٹر کی پالیسی اور معا شرتی معیار کے خلاف اور آزادی اظہار رائے کو دبانے کی ایک کوشش ہے۔

دسری طرف پی ٹی اے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایسے پاکستانی صارفین جن کے اکائونٹ ٹوئٹر انتظامیہ نے معطل کر دیئے ہوں وہ اس ای میل پر رابطہ کر سکتا ہے۔
content-complaint@pta.gov.pk۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.