قومی وطن پارٹی کی حیات شیر پاو کی یاد میں تقریب
ریاض ( ابرار تنولی) قومی وطن پارٹی ریاض کی طرف سے شہید حیات محمد شیرپاؤ کی 43 برسی کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف سیاسی مذہبی ادبی تنظیموں کے اکابرین اور پختون کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی ۔
تقریب کا آغاز سلطان زیب نے تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ نعت رسول مقبول عابد شمعون چاند نے پیش کی ۔ قومی وطن پارٹی ریاض کے انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر جمیل الرحمن نے نظامت کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے آنیوالے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور حیات محمد خان شیرپاو کی زندگی پر مختصر خلاصہ پیش کیا،
تقریب کے مہمان خصوصی اور قومی وطن پارٹی میڈل ایسٹ کے کوآرڈینیٹر اور مرکزی صدر اقبال ودود نے اپنے خطاب میں کہا کہ تقریب میں تمام مکتبہ فکر کے افراد کو بلانے کا مقصد یہ ہے کہ پختون اور دوسری قوموں کے درمیان محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکے، آج قومی وطن پارٹی کا ہر کارکن اور تمام پختون برادری وطن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے جزبے سے سرشار ہے اور ہمارا ہر کارکن پاکستان کی سلامتی کے لئے قربان ہونے کو تیار ہے،
انھوں نے کہا حیات محمد خان شیرپاو ایک دلیر آدمی تھا جو کبھی آمریت کے سامنے نہیں جھکا، کے پی کے کی گورنمنٹ نے اپنے دور میں کچھ نہیں کیا، ہم قوم پرست ہیں لیکن ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے۔
قومی وطن پارٹی سعودی عرب کے سینئر مرکزی نائب صدر ودان خان نے کہا آفتاب شیر پاو کے خاندان نے پاکستان کے لیے بے شمار قربانیاں دیں جن کو پختون قوم کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی قومی وطن پارٹی جمہوریت پسند پارٹی ہے انہوں نے حیات محمد خان شیر پاو شہید کے کارناموں اور پختون قوم کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
ودان خان نے کہا ہم پاکستان کے لیے اپنا تن من قربان کر دیں گے پاکستان ہم سب کا کسی فردے واحد کا نہیں تقریب میں پختون شاعروں نے پشتو میں اپنی شاعری کے ذریعے خراج تحسین پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن الریاض کے صدر خالد اکرم رانا، حافظ عزیز الرحمان ؛ چوہدری عبدالمجید، رانا خادم حسین، جمیعت اہل حدیث کے فیصل علوی، مجلس پاکستان کے حافظ عبدالوحید، پاک میڈیا فورم کے صدر الیاس رحیم، پاکستان پیپلز پارٹی سے قاضی اسحاق میمن، اتحاد ویلفیئر فاونڈیشن کے صدر ربانی خان ؛ شیر شاہ ، جعمیت علماء اسلام کے مولانا ہمایوں محسود ، طارق حبیب ؛ سلطان زیب ، قومی وطن پارٹی ریاض ریجن کے صدر حاجی شیر عالم، سلطان زیب خان، مناف خان ؛ انجینئر فیاض اکبر ؛ نادر خان ؛ جمشید خان ؛ سید زید ولی ؛ محمود عالم ، عادل خان ؛ گلاب خان ؛ کامران خان ؛ قومی وطن پارٹی کے جنرل سیکرٹری محمد نصیر عیسی خان، جوائنٹ سیکرٹری طارق حبیب نے خطاب کیا اور حیات محمد خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں حیات محمد خان شیر پاو شہید کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔