مودی حکومت نے 90 لاکھ کشمیریوں کو قید کر رکھا ہے،وزیراعظم

0


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کو ہندو برتری کی خواہشمند انتہا پسند مودی حکومت کے ہاتھوں میں موجود بھارت کے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جس طرح جرمنی پر نازیوں نے قبضہ کیا تھا بالکل اسی طرح پر بھارت پر ہندو برتری کی خواہشمند انتہا پسند اور نسل پرست نسل نظریات سے قائل مودی حکومت قابض ہے۔

وزیراعظم عمران خان سوشل میڈیا پر بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت کے فیصلے کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا مودی حکومت نے 90 لاکھ کشمیریوں کو گزشتہ دو ہفتوں سے مقبوضہ کشمیر میں قید کر رکھا ہے جس نے پوری کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور اقوام متحدہ کے مبصرین حالات کا جائزہ لینے کے لیے مقبوضہ وادی میں بھیجے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم  نے کہا ہندو برتری کی خواہشمند مودی حکومت نا صرف پاکستان بلکہ بھارت میں رہنے والی اقلیتوں اور نہرو و گاندھی کے بھارت کے لیے بھی خطرہ بن گئی ہے، کوئی بھی گوگل پر جا کر با آسانی نازی نظریات اور بی جے پی/ آر ایس ایس کے نسل کش نظریات کے درمیان مماثلت کو سمجھ سکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پہلے ہی 40 لاکھ بھارتی مسلمان حراستی کیمپوں میں قید یا شہریت کے خاتمے کا سامنا کر رہے ہیں۔

عمران خان نے دنیا کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے کیونکہ جن اب بوتل سے باہر نکل چکا ہے اور اگر بین الاقوامی برادری نے آر ایس ایس غنڈوں کے ہتھکنڈوں سے نفرت اور نسل کشی کے نظریات کو نہ روکا تو یہ مزید بڑھ جائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ دنیا کو بھارت کے جوہری ہتھیاروں کے تحفظ کے بارے میں سوچنا چاہیے کیونکہ وہ فسطائی اور نسل پرست ہندو برتری کی خواہشمند مودی حکومت کے کنٹرول میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جو نا صرف خطے بلکہ پوری دنیا پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.