ایل اوسی پر بھارتی فائرنگ،3جوان شہید، جوابی وار میں 5انڈین فوجی ہلاک
فوٹو: آئی ایس پی آر
راولپنڈی( زمینی حقائق ) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔جوابی وار میں 5بھارتی فوجی مارے گئے ۔
آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجوہ نازک صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارتی فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ بڑھادیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں نائک تنویر، لانس نائک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک آرمی نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی مارے گئے جبکہ کئی زخمی ہوئے اور بنکرز کو نقصان پہنچا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔مقامی زراہع کے مطابق بھارتی فوج ایل او سی پر آباد شہری آبادی کو ہدف بنا رہی ہے۔