مقبوضہ کشمیر لاک ڈاون،بھارتی سپریم کورٹ نے سماعت ٹال دی
فوٹو:فائل
نئی دہلی(ویب ڈیسک)مودی سرکار نے عدلیہ بھی اپنی مٹھی میں کرلی، مقبوضہ کشمیر میں صرف لاک ڈاو¿ن کے خلاف درخواست کی بھی سماعت کو دو ہفتے تک ٹال دیا گیا۔
یہ درخواست انڈین کانگریس کے تحسین پوناوالا نے بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر کے لاک ڈاو¿ن کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس کی سماعت آج متوقع تھی۔
مودی سرکار کے دباو¿ میں آکر بھارتی سپریم کورٹ نے اس درخواست کی سماعت 2 ہفتے کےلیے ملتوی کردی ہے۔ اس درخواست کی سماعت جسٹس ارون مشرا، جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس اجے رستوگی پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کرنی ہے۔
واضح رہے اس درخواست میں بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کو چیلنج نہیں کیا گیا بلکہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیلی فون، موبائل، انٹرنیٹ اور ٹیلی ویڑن چینلوں کی بندش اور دوسری پابندیاں ختم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
اسی درخواست میں بھارتی سپریم کورٹ سے یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ وہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد بھارتی آئین میں کشمیر کی حیثیت کے ازسرِنو تعین کے حوالے سے اعلی عدالتی کمیشن بھی قائم کرے جبکہ کشمیر کی سیاسی قیادت کو بھی رہا کیا جائے۔
اس قبل بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر سے شائع ہونے والے انگریزی اخبار ”کشمیر ٹائمز“ کی ایگزیکٹیو ایڈیٹر انورادھا بھاسن نے بھی ایک پٹیشن جمع کروائی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کام کرنے والے صحافیوں پر لگائی ہوئی پابندیاں اٹھائی جائیں۔