پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
ِیہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کیا۔
اس حوالے سے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیصلے سے متعلق پاکستان نے بھارتی حکومت کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ پاکستان میں تعینات اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلالے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی حکومت کو اس بات سے بھی آگاہ کردیا ہے کہ پاکستان اپنے ہائی کشمنر کو بھارت نہیں بھیجے گا۔
پاکستان نے بھارت سے سفارتی تعلقات محدود اورتجارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو ڈاون گریڈ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ بھارتی ہائی کمشنر کی جگہ ڈپٹی ہائی کمشنر یہاں رکھا جائے گا۔
قومی سلامتی کمیٹی نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے جانے، بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود اور تجارتی تعلقات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال غور کیا گیا۔خ
وزیراعظم عمران خان نے مسلح افواج کو چوکنا رہنے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او اور دیگر حکام شریک ہوئے۔
یاد رہے کہ بھارت نے 5 اگست ک و راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی۔
ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے زیرِ انتظام دو حصوں یعنی میں تقسیم کردیا تھا جس کے تحت پہلا حصہ لداخ جبکہ دوسرا جموں اور کشمیر پر مشتمل ہوگا۔
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.