طالبان سے مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔
انھوں نے کہا ہم چاہتے تو افغانستان کو 2 دن میں فتح کر سکتے تھے لیکن ایک کروڑ افراد کو نہیں مارسکتے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ ہتھیاروں کی روک تھام کے لیے نئے جوہری معاہدے پر چین اور روس بھی دستخط کریں۔
انہوں نے کہا کہ وہ نئے جوہری معاہدے پر دستخط کے معاملے پر روس اور چین سے بات کر چکے ہیں اور دونوں ہی اس حوالے سے پرجوش ہیں۔
یاد رہے امریکا اور روس میں سرد جنگ کے زمانے میں ہونے والے معاہدے کی مدت پوری ہوگئی جس کے بعد دونوں نے اسے باضابطہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔