امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف سے ملاقات

0

راولپنڈی (زمینی حقائق )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں امن عمل کی کامیابی کی کوششوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج  کے اعلامیہ میں کہاگیا ہے ملاقات میں افغان امن عمل کے حوالے سے باہمی متفقہ مقاصد کے حصول پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے مخلصانہ تعاون کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ دیگر ممالک بھی افغان امن عمل کے معاملے پر پاکستان کی تقلید کریں گے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کے حصول کیلئے کی جانے والی کوششوں کو تیز کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقاتیں کی تھیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.