افغان امن عمل،امریکا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزسے رابطے میں ہیں،وزیراعظم عمران
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان کے دورے پر آہے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے.
وزیر اعظم آفس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں افغانستان میں قیام امن سےمتعلق امور پرگفتگو ہوئی.
وزیراعظم عمران خان نے امریکی نمائندہ خصوصی کو افغانستان میں قیام امن کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی.
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغان امن عمل کے لئے امریکا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزسے رابطے میں ہیں.
انھوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن پاکستان کےمفاد میں ہے، عالمی کوششوں سےافغانستان میں طویل المدتی امن حاصل ہوگا۔
پاکستان امریکاکےساتھ وسیع، پائیدارتعلقات کاخواہاں ہے، اقتصادی تعلقات کو وسعت دینےکیلئےمواقع پیداکرنےکی ضرورت ہے، افغان امن کے لئے عالمی برادری کااتفاق رائےباعث اطمینان ہے۔
ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات پر بھی بات چیت کی.
اس سے پہلے امریکی نمایندہ خصوصی نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی.جس میں افغان امن عمل میں پیش رفت، خطے کی صورت حال اور باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
زلمے خلیل زاد نے دوحہ میں ہونے والے امریکا، طالبان مذاکرات کے 7 ویں دور میں پیش رفت سے آگاہ کیا، امریکی نمایندے نے اپنے حالیہ دورۂ کابل کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔