افغانستان پر مزاکرات کے لیے امریکی وفد آج پاکستان پہنچے گا

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک) افغان امن عمل پرپاکستان اور امریکا کے درمیان بات چیت آج سے اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی قیادت میں امریکی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا جہاں وہ اعلی و سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرے گا جس میں افغانستان سے غیر ملکی فوج کے انخلا پر مشاورت کی جائے گی۔

زلمے خلیل زاد وزارت خارجہ کا بھی دورہ کریں گے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔ اپنے دورے کی تکمیل کے بعد وہ دوحہ روانہ ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹرمپ کو افغان امن بات چیت میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کے بعد پاک امریکا بات چیت شروع ہو رہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.