قبائلی اضلاع کی 15صوبائی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع کی 15صوبائی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، پی کے ایک سو پندرہ سے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے آزاد کامیاب ارکان کو کسی پارٹی میں شامل ہونے کے لئے تین دن کا وقت بھی دیا ہے،نوٹیفکيشن کے مطابق آزاد حیثیت میں جیتنے والے ارکان تین روز میں کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہوسکتے ہیں۔

اس کے بعد آزاد کامياب اميدواروں کو اپنا بيان حلفی اور پارٹی لیٹر بھی جمع کرانا ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے متعلقہ عدالت کو پی کے 115 کا معاملہ جلد نمٹانے کی درخواست بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ اليکشن ميں پی ٹی آئی نے 5، جے یو آئی ف نے 3 ، اے این پی، جماعت اسلامی نے ایک ایک نشست حاصل کی جب کہ 6 آزاد اميدوار کامياب ہوئے تھے۔

پی کے 100 باجوڑ سے پی ٹی آئی کے انور زیب، پی کے 101 باجوڑ سے پی ٹی آئی کے اجمل خان پی کے 102 باجوڑ سے جماعت اسلامی کے سراج الدین، پی کے 103 مہمند سے اے این پی کے نثار احمد،

پی کے 104 مہمند سے آزاد امیدوار عباس الرحمان، پی کے 105 آزاد امیدوار شفیق آفریدی، پی کے 106 خیبر سے آزاد امیدوار بلاول آفریدی، پی کے 107 خیبر سے آزاد امیدوار محمد شفیق، پی کے 108 کرم سے جے یوآئی کے محمد ریاض،

پی کے 109 کرم سے پی ٹی آئی کے سید اقبال میاں، پی کے 110 اورکزئی سے آزاد امیدوار سید غازی غزن جمال، پی کے 111 شمالی وزیرستان سے پی ٹی آئی کے محمد اقبال خان، پی کے 112 سے شمالی وزیرستان سے آزاد امیدوار میر کالام خان،

پی کے113 جنوبی وزیرستان سے جے یو آئی کے حافظ اسلام الدین، پی کے 114 جنوبی وزیرستان سے پی ٹی آئی کے نصیر اللہ کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پی کے 115 ایف آر کا نتیجہ دوبارہ گنتی کے باعث روک دیا گیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.