ٹرمپ کی بیٹی پاک امریکہ تعلقات میں مثبت کردار ادا کر رہی ہیں، فردوس عاشق

0

فاہل فوٹو

اسلام آباد(ویب ڈیسک) معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے پاکستان اور امریکا کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے میں صدر ٹرمپ کی صاحبزادی بھی مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے میں صدر ٹرمپ کی صاحبزادی بھی مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔

انھوں نے کہا ایوانکا ٹرمپ سے زلفی بخاری کی ملاقات میں ملک کی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے تعاون کی پیشکش خوش آئند ہے، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، روزگار کا فروغ اور وزیراعظم کے دل کے قریب احساس پروگرام کی سپورٹ نہایت خوش آئند ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایوانکا ٹرمپ کا پاکستان میں خواتین کی فلاح وبہبود کےمنصوبوں میں دلچسپی کا اظہار وزیراعظم عمران خان کے خواتین کو بااختیار بنانے کے وژن کی تکمیل میں معاون ثابت ہوگا۔

عورتوں کے حقوق ہمارے دین اور آئین کا حصہ ہیں، اقتصادی محاذ پر کامیابی کے لیے خواتین کی معاشی ترقی ناگزیر ہے، دنیا میں ان معاشروں نے ترقی کی جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کا مرکزی کردار رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.