افغان سرحد اور بلوچستان میں شہادتیں امن کی راہ میں دی گئیں،ترجمان پاک فوج

0

فوٹو: آئی ایس پی آر

راولپنڈی (زمینی حقائق )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا پاک افغان سرحد اور بلوچستان میں شہادتیں امن کی راہ میں دی گئیں ۔

انھوں نے کہادشمن قوتیں بلوچستان میں عدم استحکام کی کوشش کررہی ہیں، انشااللہ دشمن کےعزائم ناکام بنادیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شمالی وزیر ستان میں پاک فوج اور بلوچستان میں ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اپنے بیان میں کہا پاکستان خطے میں امن کےلیے قربانیاں دےرہاہے ۔

پاک افغان سرحدپر6،بلوچستان میں 4شہادتیں امن کی راہ میں دی گئیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا قبائلی علاقوں میں سیکیورٹی کی صورتحال بہت بہترہوچکی ہے، اب سرحدکی نگرانی مزیدسخت کرنے پر توجہ مرکوز ہے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا دشمن قوتیں بلوچستان میں عدم استحکام کی کوشش کررہی ہیں، انشااللہ دشمن کےعزائم ناکام بنادیں گے۔انھوں شہدا کی تصاویر سوشل میڈیا پر دیتے ہو ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.