امریکی صدر ٹرمپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، وزیراعظم عمران خان

0

فوٹو: پی آئی ڈی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا پر کابینہ کو اعتماد می لیا ان کا کہنا تھا پاکستان برابری کی سطح پر خود کو منوانے میں کامیاب رہا۔

عمران خان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا، پاکستان اور امریکا کے تعلقات ماضی کی نسبت مستقبل میں بہترین رہیں گے۔

وفاقی کابینہ نے 17 جولائی کو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اجلاس میں ہونے والوں فیصلوں کی توثیق کردی۔

سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف اور سابق صدر ممنون حسین  کے بیرون ملک دوروں پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی گئیں۔

وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ یوسف رضا گیلانی نے 4 برسوں میں 48 غیر ملکی دوروں پر 57 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے۔ یوسف رضا گیلانی نے ایک کروڑ 5 لاکھ روپے کی ٹِپ اور ایک کروڑ 22 لاکھ روپے کے تحائف دیے۔

راجہ پرویز اشرف نے ایک سال میں 9 بیرون ملک دورے کیے جن پر 10 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے، راجہ پرویز اشرف نے 47 لاکھ روپے ٹِپ کی مد میں ادا کیے۔

سابق صدر ممنون حسین نے پانچ سال میں 31 غیرملکی دورے کیے جن پر 27 کروڑ 82 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کیا گیا، سابق حکمرانوں سے عوام کے ٹیکس کا پیسہ واپس لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ نے 5 ریگولیٹری اتھارٹیز کے انتظامی اختیارات متعلقہ وزارتوں سے لے کر کابینہ ڈویژن کو منتقل کرنے، پاسپورٹ سے پیشے کا کالم ختم کرنے اور وزارت خزانہ کے ایڈیشنل سیکرٹری برائے اخراجات کو قرضہ تحقیقاتی کمیشن کا سیکرٹری مقرر کرنے کی بھی منظوری دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.