بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال گولہ باری، حوالدار شہید، 4شہری زخمی
فوٹو: آئی ایس پی آر
راولپنڈی( زمینی حقائق )بھارتی فوج کی لاہن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوہے بلا اشتعال فاہرنگ اور گولہ باری، حوالدار شہید چار شہری زخمی ہو گیے۔
آہی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر بٹل، خنجار، نکیال اور جندروٹ سیکٹرز پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔
بھارتی فوج کی طرف سے راکٹ اور مارٹرز کے زریعے ایل اوسی پر شہری آبادی اور پاک فوج کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔
پاک فوج نے بھارتی فوج کو موثر جواب دیتے ہوہے ان انڈین پوسٹوں کو ہدف بنایا جن سے اشعتال انگیزی کی گہی تھی، نتیجے میں بڑا نقصان اور ہلاکتیں ہو ہیں۔
فاہرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے حوالدار منظور عباسی شہید جبکہ چار شہری زخمی ہو ہے، زخمیوں میں دو نوجوان لڑکیاں اور ایک خاتون شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انتالیس سالہ شہید حوالدار
منظور عباسی کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع ہٹھیاں بالا کی تحصیل لیپہ کے گاوں گاہی پورا سے ہے۔ منظور عباسی شہید شادی شدہ اور اٹھارہ سال سے پاک فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے۔