اندرون ملک فضائی سفر کے کراہے میں 20ہزار روپے کی کمی

0

کراچی( ویب ڈیسک ) اندرون ملک فضائی سفر کے کرایوں میں 20 ہزار کمی کر دی گہی۔

اس حوالے ٹریول ایجنٹس کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا دو طرفہ ٹکٹ جو کافی عرصہ سے 50 سے 60 ہزار روپے کا مل رہا تھا اب کم ہو کر 35 سے 40 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ اس میں مزید کمی کا امکان بھی ہے۔

ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن کے 2 طیارے شامل ہونے پر کرایوں میں کمی ہوئی، ملک کی سب سے بڑی نجی ایئرلائن شاہین ایئر کے بند ہونے اور نجی ایئر لائن ایئر بلیو کی جانب سے ڈومیسٹک آپریشن کم کر دینے کی وجہ سے اندرون ملک پروازوں کی تعداد بہت کم رہ گئی تھی۔

ادھر ایئربلیو کے ترجمان کے مطابق دو نئے ایئربس اے 320 طیارے بیڑے میں شامل کئے گئے ہیں جو اندرون ملک پروازوں کیلئے استعمال ہوں گے۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں سی اے اے نے مسافروں کے تمام سائز کے سفری بیگ پلاسٹک میں لپیٹنے کے نرخوں میں کمی کر دی ہے۔

اب بڑے بیگ پلاسٹک میں لپیٹنے کے نرخ چار سوروپے سے جبکہ چھوٹے بیگ کے نرخ دو سو روپے فی بیگ سے کم کر کے تمام سائز کے بیگز کیلئے یکساں طور پر پچاس روپے فی بیگ کر دیئے گئے ۔

تک کمی ہوگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.