راناثناءاللہ5ساتھیوں سمیت گرفتار، مقدمہ درج

0

راولپنڈی (ویب ڈیسک ) مسلم ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ اور ان کے 5 ساتھیوں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کی دفعہ 9 سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

  اے این ایف نے مقدمہ درج کیا تمام ملزمان کو باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا ہے، راناثناء اللہ، ڈرائیور اور زاتی گارڈ سمیت 6 افراد کو آج عدالت پیش کیا جاے گا

ذرائع کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ اور ساتھیوں سے ابتدائی تحقیقات میں منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف اہم معلومات ملی ہیں، مزید اہم شخصیات کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اے این ایف کے تفتیشی آفیسر نے راناثناء اللہ کی گاڑی سے برآمد ہونے والی منشیات، گاڑی، محافظوں کا اسلحہ اور دیگر سامان مال مقدمہ بنادیا گیا ہے، آج رانا ثناء اللہ سمیت 6 ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جاے گی۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر فیصل آباد سے لاہور جا رہے تھے کہ اے این ایف نے سکھیکی کے قریب سے انہیں حراست میں لے لیا۔

بتایا گیاہے کہ رانا ثناء اللہ کو منشیات فروش لوگوں سے روابط کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے اس حوالے سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.