عرب لیگ اور خلیج تعاون کونسل کا ہنگامی سر براہ اجلاس طلب
اسلام آباد (نیٹ نیوز) عرب لیگ اور خلیج تعاون کونسل کا ہنگامی سربراہ اجلاس30 مئی کو طلب کر لیا گیا۔
سعودی عرب نےمشرقی وسطیٰ کی تازہ صورتحال اور خطےمیں پیداہونےوالی کشیدگی پرغور کے لئے عرب لیگ اور خلیج تعاون کونسل کا ہنگامی سربراہ اجلاس طلب کرلیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خلیجی اورعرب ریاستوں کےرہنماؤں کوہنگامی طورپرتیس مئی کومدعوکیا ہے۔
مکہ مکرمہ میں ہونے والے اجلاس میں خطےکی موجودہ کشیدہ صورتحال پرتبادلہ خیال ہوگا۔اجلاس بلانے کا مقصد حال ہی میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والے تخریب کارانہ حملوں اوران کی روک تھام پر غور کرنا ہے۔