مولانا فضل الرحمان آصف زرداری کی ملاقات، حکومت مخالف پیش بندی

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک)آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں حکومت مخالف سرگرمیوں کی پیش بندی، تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں کی گزشتہ رات ملاقات ہوئی جس میں حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر آئی ایم ایف اور دیگر قومی مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماوں نے تمام سیاسی قوتوں کو یکجا کرنے اور دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماوں نے مہنگائی کے لے کر عوام میں جانے کا فیصلہ کیا۔

دونوں رہنماوٴں کے درمیان حکومت کے خلاف میدان میں آنے کی تیاریاں تیز کرنے پر بھی اتفاق ہوا جس میں طے پایا کہ عید کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں نے موٴثر ایجنڈا لے کر عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کیا، اپوزیشن کو سیم پیج پر لانے کیلئے بلاول بھٹو کی افطاری میں مزید با ت چیت ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.