ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 146.52 روپے تک پہنچ گیا

0

کراچی(ویب ڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے 13 پیسے اضافے سے 146.52 روپے پہنچ گیا۔

آج ا نٹر بینک میں کاروبار کا آغاز ہوا تو ایک امریکی ڈالر 141 روپے 39 پیسے کا تھا جس کی قدر میں دیکھتے ہی دیکھتے اضافہ ہوا اور 5 روپے 61 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 147 تک پہنچ گیا ۔

لیکن کاروبار کے اختتام پر ڈالر مجموعی طور پر 5.13 روپے اضافے کے بعد 146.52 پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 146 اور قیمت فروخت 148 ہے۔ڈالر کی نئی اڑان کے بعد پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 666 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔

روپے کی قدر گرنے سے پہلے پاکستان کے 105 ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں اور واجبات کا حجم پاکستانی روپوں میں 14 ہزار 891 ارب روپے تھا جو بڑھ کر 15 ہزار 558 ارب روپے ہوگیا۔

روپے کی قدر کم ہونے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی منفی رجحان ہے جہاں 100 انڈیکس 656 پوائنٹس کمی سے 33 ہزار 635 کی سطح پر آگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.