پاکستان اورانگلینڈکا ٹی ٹونٹی میچ شام ساڑھے 6بجےشروع ہو گا

0


کارڈف(ویب نیوز)  پاکستان ورلڈکپ مشن کا آغاز آج میزبان انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ سے کرے گا۔

ورلڈکپ سے قبل پاکستان انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی اور 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گا جس کے بعد قومی ٹیم وہیں قیام کرتے ہوئے ورلڈکپ ایونٹ کے میچز کھیلے گی۔

کارڈف کے صوفیہ گارڈن گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں آج پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں مدمقابل ہوں گی۔

انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی 17 ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، کپتان سرفراز احمد، عابد علی، فخر زمان، امام الحق، آصف علی، بابراعظم، حارث سہیل، محمد حفیظ، عماد وسیم، حسن علی، جنید خان، محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

پاکستان کے خلاف 13 رکنی انگلش ٹیم ڈیوڈ ملان، کپتان این مورگن، جیمس ونس، جوئے ڈینلے، جوئے روٹ، ڈیوڈ ویلے، ٹام کوران، بین ڈنکیٹ، بین فوکس، عادل رشید، کرس جورڈن، جوفرا آرکر اور لیام پلنکٹ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ 2019 کا باقاعدہ آغاز میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 30 مئی کو افتتاحی میچ سے ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.