گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کو عہدوں سے ہٹادیا گیا

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک )گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ سے استعفیٰ لے لیا گیا جبکہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) جہانزیب خان بھی عہدے سے برطرف ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، وزیراعظم نے گورنر اسٹیٹ بینک سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق طارق باجوہ نے اپنا استعفیٰ وزارت خزانہ کے توسط سے وزیراعظم سیکریٹریٹ کو بھجوایا ہے

طارق باجوہ کو سابق صدر ممنون حسین نے 7 جولائی 2017 کو تین سال کے لیے اسٹیٹ بینک کا صدر بنایا تھا، ان کی مدت جولائی 2020 میں ختم ہونا تھی۔

چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کو ہٹانے کا فیصلہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی وزارت کے دوران ہی ہوگیا تھا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے اثاثہ جات ڈیکلریشن اسکیم کو اپنانے سے انکار کیا تھا، چیئرمین ایف بی آر کا موٴقف تھا کہ اسکیم وزیراعظم کی ہدایت پر تیار کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کے اس موٴقف پر وزیراعظم نے اظہار ناراضی کیا اور شیخ رشید نے چیئرمین ایف بی آر پر جملہ کسا تھا کہ اسکیم بنانے والے اس سے لاتعلقی کا اظہار کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.