حکومت کا عوام کو بڑا جھٹکا، پٹرول 9روپے فی لٹر مہنگا

0

اسلام آباد(زمینی حقائق)پٹرول اور ڈیز ل پھر مہنگے ہو گئے۔ اس بار حکومت نے لگایا عوام کو بڑا جھٹکا، پٹرول 9روپے فی لٹر مہنگا کردیاگیا۔

ای سی سی نے پٹرول 9روپے فی لیٹر اور ڈیزل 4 روپے 89پیسے فی لیٹر مہنگاکرنے کی منظوری دیدی،مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری دی گئی۔

مٹی کا تیل فی لیٹر 7روپے46پیسے،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6روپے 40پیسے فی لیٹر بڑھانے کی منظوری دی گئی۔

ڈیزل کی نئی قیمت 122روپے 32پیسے فی لیٹر،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 96روپے 77 پیسے فی لیٹر ،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 86روپے 94پیسے فی لیٹراور پٹرول کی 108روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

اس سے قبل اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14روپے سے زائد اضافہ کی سمری بھیجی تھی جیسے وزیراعظم نے ای سی سی کو بھجو دیا تھا۔

آج ای سی سی نے نئی قیمتوں کی منظوری دے دی ہے ، منگل کو وفاقی کابینہ ان قیمتوں کی حتمی منظوری دے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.