آئی ایم ایف سے مزاکرات کامیاب ہو نے کی امید ہے،حفیظ شیخ
فائل فوٹو:
اسلام آباد(ویب ڈیسک) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات اگلے چند روز جاری رہیں گے اور مذاکرات کی کامیابی کے لیے پر امید ہیں۔
پاکستانی وفد کی قیادت مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کی وزارت خزانہ کے 3 ایڈیشنل سیکریٹریز اور ایک سینئر جوائنٹ سیکریٹری بھی مذاکرات کا حصہ تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں معاشی ترقی، پالیسی حکمت عملی اور آئی ایم ایف پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔
ایم سے مذاکرات کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر بریفنگ دی گئی جب کہ آئی ایم ایف وفد کو نجکاری پروگرام، گیس اور بجلی کی قیمتوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
مذاکرات کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ابتدائی مذاکرات کیے گئے ہیں، آئی ایم ایف کو اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے سے آگاہ کیا ہے۔
حفیظ شیخ نے بتایا کہ مذاکرات اگلے چند روز جاری رہیں گے اور پر امید ہیں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے۔