میں محفوظ نہیں ہوں لیکن اس کے باوجود میں انتخابی مہم میں جاوں گا

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے ملک کو انتخابات کے بعد مینڈیٹ حاصل کرنے والی پاپولرحکومت ہی مسائل سے نجات دلا سکتی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے نے برطانوی نشریاتی ادارے کی پاکستان کےلئے نمائندہ کیرولائن ڈیوس کو انٹرویو میں کہا ہم سمجھتے ہیں پاکستانی کے معاشی سمیت تمام مسائل کاحل انتخابات ہیں۔

ان کا کہنا تھا انتخابات کے نتیجہ میں عوامی حمایت سے جو پاپولر حکومت برسراقتدارآئے گی وہی پاکستان کے مسائل حل کرسکے گی۔

جب ان سے یہ سوال کیاگیاکہ ملک پہلے ہی معاشی مسائل کاشکارہے اوپر سے آپ جلد انتخابات کاکہہ رہے تو عمران خان نے کہا کہ جو نقصان ہونا تھا وہ ہوچکا۔

انھوں نے کہا کہ اگر یہ حکومت قائم رہی تو ہمیں فکرہے پاکستان کو سری لنکا ایسے مسائل پیش آسکتے ہیں،انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں جمہوری انداز میں احتجاج کاحق رکھتی ہیں اور ہم پہلے بھی جلسے جلوس کرتے رہے ہیں۔

اپنی ناہلی سے متعلق سوال پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایسا کوئی پوائنٹ ہی نہیں ہے جس پر مجھے نااہل کیاجائے،وہ میرے خلاف کیسز بناتے جارہے ہیں کئی مقدمات عدالتوں میں ہیں تاہم جب یہ صورتحال آئی توہم تب ہی پل کراس کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ اگرچہ میری جان کو خطرہ ہے میں محفوظ نہیں ہوں لیکن اس کے باوجود میں انتخابی مہم میں جاوں گا۔

Comments are closed.