سرکاری ملازم کی بنیادی تنخواہ میں 75 روپے بڑھانے کی درخواست خارج

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے سرکاری ملازم کی بنیادی تنخواہ میں 75 روپے بڑھانے کی درخواست خارج کر دی۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کا موکل اپیل دائر کرنے میں 20 سے 25 سال سوچتا رہا جبکہ ٹریبول میں اپیل زائد المیعاد تھی۔

ریلوے ملازم غیاث احمد نے اپنی بنیادی تنخواہ میں اضافے کے لیے اپیل دائر کی تھی جسے عدالت نے زائد المیعاد قرار دے کر خارج کر دیا ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ریلوے ملازم غیاث نے ریٹائرمنٹ کے 5 سال بعد 2017ء میں ٹریبونل اپیل دائر کی۔

درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے مطابق 1983ء میں بنیادی تنخواہ میں 75 روپے اضافہ ہونا چاہیے تھا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے موکل نے تنخواہ میں 75 روپے کا اضانہ نہ ملنے پر اپیل دائر کی، آپ کا موکل اپیل دائر کرنے میں 20 سے 25 سال سوچتا رہا جب کہ ٹریبول میں اپیل زائد المیعاد تھی، سپریم کورٹ میں بھی آپ کی اپیل زائد المیعاد ہے۔

بعدازاں عدالت نے سرکاری ملازم کی تنخواہ میں 75 روپے بڑھانے کی درخواست خارج کر دی۔

Comments are closed.