میری کئی سہیلیاں شادی شدہ افراد سے عشق لڑارہی ہیں، نادیہ خان

فائل:فوٹو

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف فنکارہ نادیہ خان نے پاکستان میں طلاقوں کی شرح بڑھنے کی وجوہات بتادیں ۔

ایک انٹرویو میں نادیہ خان نے کہا کہ ہمارے معاشرے سے ’وفاداری‘ ختم ہورہی ہے، پرانے زمانے میں کسی لڑکی سے عشق لڑانا بہت مشکل تھا لیکن آج کل سوشل میڈیا کی وجہ سے سب عام ہوگیا ہے اسی لئے مردوں کو اپنی بیویوں سے بوریت محسوس ہوتی ہے اور وہ وفادار نہیں رہتے۔

نادیہ خان ان کا کہنا تھا کہ نے  میری کئی سہیلیاں شادی شدہ افراد سے عشق لڑارہی ہیں، نادیہ خان نے اس رجحان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا  یہ مناسب نہیں ہے لیکن اس تمام عمل سے طلاقوں کی شرح بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کل خواتین معاشی طور پر خودکفیل ہوگئی ہیں چنانچہ وہ شوہر کے ساتھ تھوڑی سی ناموافقت بھی برداشت نہیں کرتیں، ان کا خیال ہوتا ہے کہ وہ اکیلے رہ کر اپنے بچوں کی پرورش کرسکتی ہیں اس لئے اسے شوہر کی ضرورت نہیں ہے اور وہ طلاق کی طرف چلی جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ نادیہ خان کی اپنی دو شادیاں ختم ہوچکی ہے اور تیسری شادی سے قبل وہ کچھ عرصہ اکیلے اپنے بچوں کی پرورش کرتی رہیں۔

Comments are closed.