اعظم خان کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ناقابل شکست سنچری
میرپور: سابق کپتان معین خان کےبیٹے اعظم خان کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ناقابل شکست سنچری جڑ دی۔ یہ ان کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔
اعظم خان بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائیگر کی نمائندگی کررہے ہیں،میرپور میں کھیلے گئے میچ میں جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے سنچری بنائی۔
اعظم خان نے 58 بالز پر ا8 چھکوں اور9 چوکوں کی مدد سے109 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، تاہم اس کے باوجود ان کی ٹیم میچ ہار گئی۔
اعظم خان کی ٹیم نے5 وکٹوں کے نقصان پر178 رنز بنائے تھے جواب میں چٹاگام چیلنجرز نے 9 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔
چیلنجرز کی طرف سے بھی ایسا ہی جواب آیا اورعثمان خان نے بھی دھواں دھار اننگز کھیلی اور58 بالز پر 103رنز بنائے۔
معین خان کے بیٹے کی ٹی 20 کیریئر میں یہ پہلی سنچری ہے، پاکستان سپر لیگ میں وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہیں۔
Comments are closed.