پاکستان نازک موڑ پر ہے تمام فریقین میں اتفاق رائے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے پاکستان نازک موڑ پر ہے تمام فریقین میں اتفاق رائے کی ضرورت ہے، آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ملک کو اقتصادی اور دہشت گردی کے چیلنجز درپیش ہیں۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی.

ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ان کا استقبال کیا۔

آرمی چیف نے تربیت مکمل کرنے والے ملکی اور دوست ممالک کے کیڈٹس کو مبارک باد پیش کی، انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو پیشہ ورانہ مہارتوں پر توجہ دینے کی ہدایت بھی کی۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے اس لئے اس موقع پر تمام فریقین کے درمیان قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ میری ٹائم صورت حال مسلسل تبدیل ہورہی ہے مستقبل میں نیوی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، نیوی کو پیشہ ورانہ مہارتوں اور جدید رجحانات سے ہم آہنگ کرنا ہوگا.

Comments are closed.