نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور فرانس میں نئے سال کا آغاز، آتشبازی سے استقبال کیا گیا
آکلینڈ: نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور فرانس میں نئے سال کا آغاز، آتشبازی سے استقبال کیا گیا، سال 2023 کو زبردست انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔
نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے آکلینڈ میں بھی 2023 کے آغاز پر جشن منایا گیا، نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوتے ہی آسمان رنگین ہوگیا اور نئے سال کے آغاز پر شاندارآتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
ادھر فرانس میں بھی 2023 کو زبردست انداز میں خوش آمدید کہا گیا جب کہ پیرس کی مشہور شاہراہ شانزے پر نئے سال کا جشن اپنی مثال آپ تھا۔
رات کے 12 بجتے ہی ہر طرف خوشیوں اور روشنیوں کی بہار آگئی، سال نوں کی تقریب میں شہریوں نے خوبصورت نظاروں کو دیکھ کر دل کھول کر داد دی۔
لوگوں نے تمتماتے چہرے آسمان پر رنگ و نور کی بارشوں، موسیقی کی دھنوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نئے سال 2023 کا استقبال کیا۔
HAPPY NEW YEAR FROM SYDNEY MY LOVELIES!🥰Listen here 2023….we’re comin’ for you & we’re gonna bite you on the bottom! 👀🫦🍸🍾🥂XX! pic.twitter.com/mgiz3OLpHL
— Hannah Waddingham. (@hanwaddingham) December 31, 2022
حسب روایت سڈنی میں بھی آتشبازی نے سماں باندھ دیا، بڑی تعداد میں لوگوں نے سالِ نوں کی تقریبات میں شرکت کرکے جشن منایا اور ایک دوسرے کو مبارک باد دے کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
نئے سال کا جشن منانے کے لیے فرانس میں مقیم پاکستانی بھی کسی سے پیچھے نہ رہے، نئے سال کا جشن منانے کے لیے انہوں نے اپنے پیاروں اور دوستوں کے ساتھ دعوتیں کیں.
Comments are closed.