قومی سلامتی کمیٹی کادہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کادہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق اس کے علاوہ نیشنل ایکشن پلان پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کا وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا، سول اورعسکری قیادت شریک ہوئے۔ اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مجوزہ اقدامات پر غور کیا گیا.

اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی کی جانب سے ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور ملکی سلامتی پر بریفنگ دی، عسکری اور سول قیادت نے ملک میں ہونے والے حالیہ دہشتگردی واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی.

اس بات کا عزم کیا کہ ملک سے دہشتگردی کے واقعات کے سدباب اور ملوث عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد مؤثر بنانے پر بھی غور ہوا.

اجلاس میں پاکستان افغانستان بارڈر کی صورتحال اور حالیہ واقعات کا بھی جائزہ لیا گیا اورکالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی موجودہ صورتحال، ماضی کے معاہدوں پرعملدرآمد پر بھی بریفنگ دی گئی.

بلوچستان اور کے پی میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافے کی وجوہات بھی زیر بحث آئیں، ذرائع کے مطابق سلامتی کمیٹی کے شرکاء نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق کیا.

کہا گیا کہ مشکلوں سے حاصل امن کسی کو خراب کرنے نہيں دیں گےوزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف آہنی عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ مل کر آگے بڑھتے رہیں گے.

Comments are closed.