پاکستان 438 پر آوٹ، آغا سلمان کی سنچری،کیویز نے بغیر آوٹ165 رنزبنالئے

فوٹو:انٹرنیٹ

کراچی: پاکستان 438 پر آوٹ، آغا سلمان کی سنچری،کیویز نے بغیر آوٹ165 رنزبنالئے، دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو کانوے82 اور لیتھم 78 رنز پر کھیل رہے تھے۔

دوسرے دن کا کھیل شروع ہوتے ہی کپتان بابراعظم اپنے ٹوٹل 161 رنز میں اضافہ کئے بغیرساوتھی کی بال پر بلنڈل کو کیچ تھما بیٹھے، تب مجموعی اسکور 308رنز تھا۔

آغا سلمان نے ٹیل اینڈرز سے مل کر جدوجہد جاری رکھی اوراپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے ، ان کی اننگز میں 17 چوکے شامل تھے۔

نعمان علی 7، وسیم جونیئر2، حمزہ ایک اور آغا سلمان 103 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، ابراراحمد6 رنز پر ناٹ آوٹ رہے، ساوتھی نے 3، پٹیل، بریسول اور سودھی نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

کیوی اوپنرز نے جواب میں پاکستانی باولرز کی ایک نہ چلنے دی، دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان کی ابھی 273 رنز کی سبقت باقی تھی، کانوے 82 اور لیتھم 78 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

کراچی ٹیسٹ ابھی تک بیٹرز کا پلڑہ بھاری ہے پاکستان 47 اوورز میں وکٹ لینے میں ناکام رہے،ابرار احمد کا جادو چلا نہ امیر حمزہ نے اپنا آپ ثابت کیا، کپتان بابراعظم نے بھی تجربہ کیا مگروہ بھی وکٹ نہ لے سکے۔

پاکستان نے 317 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر بقیہ اننگز کا آغاز کیا لیکن کپتان بابراعظم دوسرے روز پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ٹم ساوتھی کے ہاتھوں آوٴٹ ہوگئے۔ انہوں نے 161 رنز کی اننگز کھیلی۔

بابراعظم کے آوٴٹ ہونے کے بعد نعمان علی نے آغا سلمان کے ساتھ مل کر 54 رنز کی شراکت قائم کی۔ تاہم، نعمان علی کی وکٹ گرنے کے بعد کوئی کھلاڑی وکٹ پر ساتھ نہ دے سکا۔

آغا سلمان نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی اور 103 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔

کیوی کپتان ٹم ساوتھی نے تین کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ اش سودھی، اعجاز پٹیل اور مائیکل بریسویل نے دو دو کھلاڑیوں کو ا?وٴٹ کیا۔ فاسٹ بولر نیل واگنر ایک ہی وکٹ لے سکے۔

پہلا روز

قومی ٹیم نے ٹیسٹ کے پہلے روز ٹاس جیت کر بیٹنگ کا ا?غاز کیا تو اس کی تین وکٹیں 48 کے اسکور پر گرگئیں جب کہ چوتھی وکٹ 110 رنز پر گری جس کے بعد کپتان بابراعظم اور سرفراز احمد نے ٹیم کو سہارا دیا۔

دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 196 رنز بنائے گئے، کھیل کے آخری اوورز میں سرفراز احمد 86 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے۔ اس سے قبل، اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق 7 رنز، شان مسعود 3 رنز، امام الحق 24 رنز اور سعود شکیل 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

قومی ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اور فاسٹ بولر میر حمزہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ بلے باز امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سرفراز احمد نے تقریباً 4 سال قبل 2019 میں بحیثیت کپتان جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ سرفراز احمد ہوم گراوٴنڈ پر اپنا میچ کھیل رہے ہیں۔ فاسٹ بولر میر حمزہ نے آخری مرتبہ ٹیسٹ میچ 2018 میں کھیلا تھا۔

قومی ٹیم کے اسکواڈ میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، آغا سلمان، نعمان علی، محمد وسیم، ابرار احمد، میر حمزہ جبکہ کیوی ٹیم میں ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، نیل واگنر، اعجاز پٹیل ہیں ۔

Comments are closed.