آئندہ سال 2023 میں کتنی سرکاری اور اختیاری چھٹیاں ملیں گی

فائل:فوٹو

اسلام آباد:آئندہ سال 2023 میں کتنی سرکاری اور اختیاری چھٹیاں ہوں گی؟ کیبنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 2023ء میں کل 38 عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں ہوں گی، جن میں سے 16 عام تعطیلات اور 22 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔

کیبنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 5 فروری 2023ء کو یومِ کشمیر، 23 مارچ کو یومِ پاکستان، یکم مئی کو یومِ مزدور کی عام تعطیل ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 22 تا 24 اپریل عیدالفطر کی 3 چھٹیاں، 29، 30 جون اور یکم جولائی کو عیدالاضحی کی 3 چھٹیاں، 27 اور 28 جولائی کو عاشورہ محرم کی چھٹیاں ہوں گی۔

کیبنٹ ڈویڑن کے نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اگست کو یومِ آزادی کی جبکہ 28 ستمبر کو عیدِ میلاد النبیﷺکی عام تعطیل ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 9 نومبر کو یومِ اقبال، 25 دسمبر کو یومِ قائد اعظم اور کرسمس جبکہ 26 دسمبر کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہو گی۔

کیبنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 2023ء کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ 2023ء میں 16 عام تعطیلات میں سے 2 اتوار کے روز ہوں گی، 2 جنوری، 22 مارچ، 3 جولائی کو بینکوں کی چھٹی ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں ایک سے زیادہ ا?پشنل چھٹی نہیں ملے گی، جبکہ غیر مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں 3 سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔

Comments are closed.