سابق چیئرمین پی سی بی رمیض راجہ کے نجم سیٹھی پر تابڑ توڑ وار
اسلام آباد: سابق چیئرمین پی سی بی رمیض راجہ کے نجم سیٹھی پر تابڑ توڑ وار، کہتے ہیں ، نجم سیٹھی چوہدراہٹ کے لیے پی سی بی میں آئے ہیں، نجم سیٹھی کو کرکٹ سے لینا دینا کچھ نہیں، نہ کبھی بیٹ پکڑا ہے۔
رمیض راجہ سوشل میڈیا پر گفتگو میں کہاایسے شو کیاجیسے کوئی مسیحا آگیا ہوکرکٹ کو کہاں سے کہاں لے جائے گا،میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلا ہوا ہوں، آپ کو چُبھن ہوتی ہے۔
انھوں نے کہا یہ کرکٹ کرکٹرز کی گیم ہے، پلیئنگ فلیڈ ہے، لیکن پاکستان کرکٹ میں لوگ باہر سے آکر حملہ آور ہوتے ہیں،سابق چیئرمین نے کہا ایک شخص کو ایڈجسٹ کرنے کےلئے پورا آئین بدل ڈالا اور وہ رات دوبجے ٹویٹ پر کہتا ہے مجھے مبارکباد دو رمیض راجہ باہر ہوگئے ہیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ یہ صرف پاکستان میں ہی ہوتا ہے کہ سیاسی بھرتی کے لیے آئین تبدیل کردو۔سیاست کا کرکٹ بورڈ میں بالکل عمل دخل نہیں ہونا چاہیے، جو لوگ باہر سے آکر بورڈ میں حملہ کرتے ہیں وہ اچھا نہیں ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ جب نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آرہی تھی تو آپ نے چیف سلیکٹر کو بدل دیا، مڈل آف دی سیزن آپ کہہ رہے ہیں کہ مکی آرتھر کو لے کر آئیں،یہ طریقہ نہیں کہ کرکٹرز جنہوں نے کافی ٹیسٹ کھیلے ان کو باہر نکال دیں۔
رمیض راجہ نے کہا گھر بھیجنے کا بھی طور طریقہ ہوتا ہے، چلتے ہوئے سیزن میں یہ اقدام کیا گیا، ٹیسٹ کرکٹ کھیلے ہوئے لوگ تھے عزت کے ساتھ بھیجا جاتا۔
سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا اس ٹیم کے ساتھ چھیڑ خانی کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے، جو آپ کامیابیاں حاصل کرتے ہیں وہ آسانی سے نہیں ملتیں،ہمارا اسٹرائیک ریٹ بہترین چل رہا ہے، اپنے کھلاڑیوں کو اعتماد میں لینا چاہیے۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ 12 ماہ میں فاسٹ بولرز کے لیے پچ بنائی جائیں گی،مجھے خطرہ ہے بہت زیادہ تبدیلیاں کرنے سے ٹیم کی یکجہتی ختم نہ ہوجائے۔
سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بدمزگی وہاں سے شروع ہوئی جب ایشیا کپ ہمیں ملا، اس پر بھارت نے کہا کہ یہ نیوٹرل وینیو پر ہوگا، پاکستان نہیں جائیں گے۔
رمیض راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کافی عرصے سے میچز نہیں ہو رہے تھے، جب میچ باقاعدگی سے ہوئے تو اس لیے میں کھڑا رہا کہ ایشیا کپ پاکستان میں ہی ہوگا،کیونکہ کرکٹ باؤنڈریز کو توڑتی ہے، بارڈر کو توڑتی ہے۔
Comments are closed.