اب شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہیں،عائشہ عمر
فائل:فوٹو
کراچی: معروف اداکارہ عائشہ عمر نے اس خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ اب وہ بطور ماں زندگی گزارنا چاہتی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کی شادی جلد ہوجائے اور ان کے ہاں بچے بھی ہوں۔
ایک انٹرویو میں عائشہ عمر نے کہا کہ جہاں وہ شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہیں، وہیں ان کی یہ خواہش بھی ہے کہ وہ دو بچوں کو گود لیں گی۔اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے شادی کے لیے کوئی شخص پسند کر رکھا ہے یا نہیں یا پھر وہ کب تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔
عائشہ عمر ماضی میں بھی شادی سے متعلق بات کر چکی ہیں اور اس وقت ان کا موقف تھا کہ فی الحال انہیں شادی کی ضرورت نہیں۔وہ ماضی میں اپنے ہونے والے بچوں کی تربیت سے متعلق بھی کھل کر بات کر چکی ہیں
عائشہ عمر بتا چکی تھیں کہ ان کے مستقبل کے بچے اگر بیٹے ہوں گے تو آج کل کے لڑکوں سے کافی تبدیل ہوں گے اور وہ ان کی منفرد انداز میں تربیت کریں گی۔
Comments are closed.