چودھری پرویز الٰہی کو عدالت نےبطوروزیر اعلیٰ پنجاب بحال کر دیا
فائل:فوٹو
لاہور: چودھری پرویز الٰہی کو عدالت نےبطوروزیر اعلیٰ پنجاب بحال کر دیا،گورنرکاجاری کردہ نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا۔
گورنر پنجاب کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنے کا لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔
مسلم لیگ ق کے رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔دائردرخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت گورنر پنجاب کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔
چودھری پرویز الہی کی جانب سے 9 صفحات پر مشتمل درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائرکی گئی، جس میں گورنر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر نے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے وزیراعلیٰ کو خط لکھا ہی نہیں، خط اسپیکر کو لکھا گیا، وزیراعلی کو نہیں۔
ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مزید موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک اجلاس کے دوران گورنر دوسرا اجلاس طلب نہیں کر سکتے۔ گورنر کو اختیار ہی نہیں کہ وہ غیر آینی طور پر وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کر سکیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت گورنر پنجاب کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔
عدالت عالیہ میں درخواست پرویز الہی کے وکیل عامر سعید راں کی وساطت سے دائر کردی گئی ہے۔وکلا کا کہنا ہے کہ مقدمہ آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی بھی درخواست کی جائے گی۔
Comments are closed.