پاک انگلینڈ ٹیسٹ سریز ،انگلش ٹیم نے شاہینوں کے پر کاٹ دئیے ،ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش
فائل:فوٹو
کراچی:انگلینڈ نے پاکستان کو کراچی ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 0-3 سے جیت کروائٹ واش کردیا۔
چوتھا روز
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے 167 رنز کا ہدف محض 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، بین ڈکٹ نے 82 جبکہ کپتان بین اسٹوکس نے 35 رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں زیک کرولی 41 جبکہ ریحان احمد نے 10 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔
تیسرا روز
پاکستان نے تیسرے روز بغیر کسی نقصان کے 21 رنز پر بقیہ اننگز کا آغاز کیا لیکن پوری ٹیم 216 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ اوپنر شان مسعود 24 رنز، اظہر علی صفر اور عبداللہ شفیق 26 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔
کپتان بابراعظم اور سعود شکیل کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں 110 رنز بنائے گئے لیکن یہاں بابراعظم 54 رنز بنا کر ریحان احمد کی گیند پر کیچ آوٴٹ ہوگئے۔
بابراعظم کے آوٴٹ ہونے کے بعد کوئی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا اور باری باری وکٹیں گنواتے رہے۔ محمد رضوان 7 رنز اور سعود شکیل 53 رنز پر آوٴٹ ہوئے۔
چائے کے وقفے کے بعد آل راوٴنڈر فہیم اشرف ایک رن، نعمان علی 15 رنز، محمد وسیم 2 رنز اور آغا سلمان 21 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد نے پانچ وکٹیں اپنے نام کیں۔
پاکستان نے تیسرے روز کے پہلے سیشن میں 24 اوورز میں تین وکٹیں گنوا کر 78 رنز بنائے جبکہ دوسرے سیشن میں 28 اوورز میں تین وکٹیں گنوا کر 78 رنز بنائے۔
قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز اظہر علی اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیل رہے تھے۔ آوٴٹ ہونے کے بعد پویلین واپس جاتے ہوئے اظہر علی کو ٹیم کی جانب سے بلے فضا میں لہرا کر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بیٹنگ کی اور 216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلش بلے بازوں نے 112 رنز بناڈالے جب کہ اس کے محض دو کھلاڑی آوٴٹ ہوئے۔
بین ڈکٹ 50 اور بین اسٹوکس 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود اور انگلینڈ کو جیت کے لیے صرف 55 رنز درکار ہیں، انگلینڈ کے میچ جیتنے کی صورت میں ہوم گراوٴنڈ پر پہلی بار پاکستان کو کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دوسرا روز
قومی ٹیم نے کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان 21 رنز بنائے تھے، جس کے بعد انگلش ٹیم کی برتری صرف 29 رنز کی رہ گئی۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف 354 رنز بناکر آوٴٹ ہوئی۔
انگلش ٹیم نے دوسرے روز ایک وکٹ کے نقصان پر 7 رنز سے کھیل کا آغاز کیا، تاہم 58 کے مجموعی اسکور پر انکی وکٹیں گر گئیں، بین ڈکٹ 26 جبکہ جو روٹ بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوابیٹھے، دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر ریک کرولی صفر، اولی پوپ 51، کپتان بین اسٹوکس 26، مارک ووڈ 35 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 111 جبکہ بین فوکس نے 64 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نعمان علی نے 4،4 جبکہ محمد وسیم جونئیر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلا روز
ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان کے 304 رنز کے جواب میں انگلش ٹیم نے بیٹنگ کا ا?غاز کیا تو پہلی وکٹ صفر پر گرگئی، انگلش کھلاڑی زیک کرولی بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے تھے۔
اس سے قبل قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا۔ 18 رنز کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ سلمان آغا 56، شان مسعود 30، اظہر علی 45، سعود شکیل 23، محمد رضوان 19، فہیم اشرف 4، نعمان علی 20، ابرار احمد 4 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔
کپتان بابراعظم نے 9 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم وہ رن آوٴٹ ہوگئے۔
انگلینڈ کی جانب سے بالر جیک لیچ نے 4 وکٹیں حاصل کیں، ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد نے 2 جبکہ اولی روبنسن، مارک ووڈ، اور جو روٹ ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
کراچی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، شان مسعود، اظہر علی، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، ا?غا سلمان سعود شکیل، فہیم اشرفم، نعمان علی، محمد وسیم جونیئر اور ابرار احمد جبکہ انگلش ٹیم میں کپتان بین اسٹوکس، بین ڈکٹ، زیک کرولی، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین فوکس، ریحان احمد، اولی روبنسن، جیک لیچ اور مارک ووڈ شامل تھے۔
Comments are closed.