کراچی ٹیسٹ،انگلیڈ 354 پر آوٹ، پاکستان نے بغیر نقصان 21 رنز بنا لئے

فائل:فوٹو

کراچی: کراچی ٹیسٹ،انگلیڈ 354 پر آوٹ، پاکستان نے بغیر نقصان 21 رنز بنا لئے، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 50 رنز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

مہمان ٹیم نے 7 رنزایک کھلاڑی آوٹ پر دوسرے دن کاآغاز کیا، پہلے سیشن میں پاکستان مزید 3 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوا،بین ڈکٹ 26،روٹ صفر اور اولی پوپ 51 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

انگلش کپتان بین اسٹوک اچھا کھیلتے کھیلتے 26 رنز پر رن آوٹ ہوگئے،ووڈ نے 35 اوررابنسن نے 29 رنز کی مزاحمت کی۔

پاکستان کی طرف سے نعمالی علی اور ابراراحمد نے4،4 وکٹیں حاصل کیں،ایک وکٹ وسیم جونئر کو ملی، دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے بغیر نقصان21 رنز بنائے تھے ، عبداللہ شفیق14 اور شان مسعود3 رنز پر کھیل رہے تھے۔

کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان ٹیم 304 رنز پر پویلین لوٹ گئی، انگلینڈ 7 رنز پر ایک آؤٹ، آغا  سلمان  46  نعمان علی 20 رنز بنا کر نمایاں رہے، جیک لیچ کی 4 وکٹیں.

اس سے قبل پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز چائے کے وقفے تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنالیے۔کپتان بابراعظم نے 9 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی اننگز کھیلی۔

پہلا روز

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 18 مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، شان مسعود 30، اظہر علی 45 جبکہ سعود شکیل 23، محمد رضوان 19 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔کپتان بابراعظم نے 9 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ رن آوٴٹ ہوگئے۔

انگلینڈ کی جانب سے اولی روبنسن، مارک ووڈ، جیک لیچ، جو روٹ اور ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے بابراعظم کاکہناتھا کہ کوشش ہوگی انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں بڑا ہدف رکھیں تاکہ انہیں پریشر میں لایا جاسکے۔

بابراعظم نے مزید کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں محمد وسیم جونیئر ڈیبیو کر رہے ہیں، اس کے علاوہ اظہر علی، نعمان علی اور شان مسعود کو بھی پیلنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

انگلش کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے تاہم کوشش ہوگی پہلے سیشن میں جلد وکٹیں لیکر پاکستان کیلئے مشکلات کھڑی کریں۔

کراچی ٹیسٹ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، شان مسعود، اظہر علی، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، آغا سلمان سعود شکیل، فہیم اشرفم، نعمان علی، محمد وسیم جونیئر اور ابرار احمد شامل جبکہ انگلش ٹیم میں کپتان بین اسٹوکس، بین ڈکٹ، زیک کرولی، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین فوکس، ریحان احمد، اولی روبنسن، جیک لیچ اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

Comments are closed.