شعیب ملک کا ٹی20 فارمیٹ میں 12 ہزار رنز بنانے کا اعزاز
فائل:فوٹو
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی20 فارمیٹ میں 12 ہزار رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔شعیب ملک 2005 سے ٹی20 کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راوٴنڈر شعیب ملک نے لنکن پریمئیر لیگ میں جافنا کنگز کے لیے کھیلتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا، وہ ایسا کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
انہوں نے نیشنل ٹی20 کپ میں سیالکوٹ اسٹالینز کی قیادت کے فرائض نبھائے جبکہ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)، بگ بیش لیگ (بی بی ایل)، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، انگلینڈ کی ٹی20 بلاسٹ اور گلوبل ٹی20 لیگ بھی کھیل چکے ہیں۔
سابق کپتان نے سال 2007 کے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی قیادت کی اور 2009 میں فاتح ٹیم کا حصہ رہے، انہوں نے 124 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2 ہزار 435 رنز بنائے اور 28 وکٹیں حاصل کیں۔
شعیب ملک کا مختصر ترین فارمیٹ سے ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ اب بھی پاکستان کے لیے کھیلنے کی امید رکھتے ہیں۔
– Another day, another milestone…
ALHAMDOLILLAH 🇵🇰❤️ pic.twitter.com/ZPp1u6j2m6
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) December 12, 2022
یاد رہے کہ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے ٹی20 فارمیٹ میں 12 ہزار سے زیادہ رنز بنائے ہیں، شعیب ملک نے یہ سنگ میل اپنے 485 ویں ٹی20 میچ میں حاصل کیا۔
Comments are closed.